Tuesday April 30, 2024

جاتی امراء والوں کے پاس گلوکاری کی صلاحیت ہے ، لانگ مارچ پر کون جائے گا”؟، شیخ رشید نے طنز کے تیرچلا دیے

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جاتی امراء والوں کے پاس صرف گلوکاری کی صلاحیت ہے ، پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں اسلام آباد کون جائے گا؟۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ پہلی اپوزیشن دیکھ رہا ہوں جنہوں نے لانگ مارچ کی کال 4 مہینے پہلے دے دی ہے ، جاتی امراء والے تو گانے گانے میں صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں ، شائد لانگ مارچ میں مدرسے والے ہی جائیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان منایا جاتا ہے ، راستے بند ہوتے ہیں ، یہ پھر کہیں گے کہ ان کے لئے رستے بند کئے گئے بہتر ہے کہ یہ 23 مارچ سے ایک ہفتہ قبل یا ایک ہفتہ بعد کا پروگرام بنا لیں ۔

غیرملکی شہری کے قتل کا معاملہ، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کا متاثرہ فیملی کیلئے ایک لاکھ ڈالر، ہرمہینے تنخواہ باقاعدگی سے بھجوانے کا فیصلہ

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ این ے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن ے دیکھ لیا کہ کیا حالت ہوئی ، ان کی امیدوار کو صرف دس فیصد ووٹ ملے ، لوگوں نے ن لیگ کی دیگیں بھی مسترد کر دیں ۔ سانحہ سیالکوٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ قابل مذمت ہے ، ہم سب کو مل کر انتہا پسندی سے نمٹنے کی ضرورت ہے ، ایسی کوئی بات نہیں کروں گا جس سے نیا کٹا کھل جائے لیکن جس طرح عالمی میڈیا اسے اٹھا رہا ہے یہ سازش ہے ۔ واقعے پر سیاسی اور سول قیادت ایک پیج پر ہے ۔سری لنکن ہائی کمشنر کو مکمل انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں، جرائم روز بروز بڑھ رہے ہیں ، آئی جی اسلام آباد کو بھی اسی وجہ سے تبدیل کیا گیا ، میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ انتہاء پسندوں کو کوریج نہ دے ۔ مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید بولے کہ آئندہ دو تین ماہ میں عمران خان مہنگائی ختم کر دیں گے ، عمران پانچ سال پورے کریں گے کوئی نگران سیٹ اپ نہیں آرہا، جب مولانا اسلام آباد آئے تھے وہی وقت حکومت کیخلاف مہم چلانے کا تھا، اب تو ہر سیاستدان نے اپنی الیکشن کمپین شروع کردی ہے۔

آئندہ کسی نے دین کا نام استعمال کر کے اشتعال انگیزی کی تو ۔۔۔ وزیر اعظم نے سخت فیصلہ کرلیا

ڈھاکا ٹیسٹ: ساجد خان نے بنگلادیشی بلے بازوں کو چکرا دیا، 6 وکٹیں لے اڑے

FOLLOW US