Sunday November 24, 2024

پاکستان نے مزید 9 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دے دی گئی

اسلام آباد : عالمی وبا کرونا وائرس کی نئے ویرئینٹ اومیکرون کے سامنے آنے کے بعد پاکستان نے مزید نو ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں جس کے بعد سفری پابندی والے ممالک کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےسربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی صورتحال، فضائی سفر اور کیٹیگری سی لسٹ کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی کے مطابق کروشیا، ہنگری، یوکرین، آئرلینڈ، نیدرلینڈ، سلوونیا، ویتنام، زمبابوے اور پولینڈ کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ سفری پابندیوں کا فیصلہ وباء کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیٹگری سی کے ممالک سے ضروری سفر کی صورت میں استثنٰی کے لیے قائم خصوصی کمیٹی سے استثیٰ کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار لیکن شاہین شاہ آفریدی کی گراونڈ سے ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ دیکھ کر ہر کوئی داد دینے لگا

کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں جنوبی افریقہ، یوکرین، کروشیا، ہنگری، نیدرلینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ سلووینہ، ویتنام، پولینڈ، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواتینی اور بوٹسوانا بھی کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا بھی لازمی ہو گی، پاکستان کا سفر کرنے والے 6 سال سے زائد عمر کے کے افراد کے لیے پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مسافروں کے لیے بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے کیا گیا پی سی آرٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس میں جنوبی افریقہ، موزمبیق، نمیبیا، بوٹسوانا، لیسوتھو اور ایسواٹینی کے ممالک شامل تھے۔ اس کے علاوہ ان ممالک کی فہرست میں ہانگ کانگ بھی شامل ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا کے نئے ویرئینٹ نے دنیا کے مختلف ممالک میں لوگوں کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے ۔

تحقیقاتی اداروں نے سری لنکن منیجر کا مکان سیل کر دیا پریانتھا خوش اخلاق شخص تھا، کبھی کسی سے جھگڑا نہیں کیا

سیالکوٹ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے سری لنکن شہری کی میت روانگی کیلئے ایئر پورٹ پہنچا دی گئی

FOLLOW US