Sunday November 24, 2024

آج ثابت ہوا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ خالی میدان میں بھی نہیں جیت سکتیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج این اے 133 کے انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ خالی میدان میں بھی نہیں جیت سکتیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ این اے 133 کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا، اس سے ثابت ہوا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے، جس کے بغیر میدان ویران ہے۔ دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ انتہائی کم ٹرن آؤٹ کی وجہ پی ٹی آئی کے امیدوار کا میدان میں نہ ہونا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی ضمنی انتخابات میں عدم توجہ حکومت پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

سری لنکن وزیراعظم کا بیٹاپاکستان میں قتل ہونے والے فیکٹری منیجر کے گھر پہنچ گیا ،وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ این اے 133 میں لاہوریوں نے ضمنی انتخاب کو مسترد کر دیا، حلقے کی 90 فیصد عوام نے تحریک انصاف کی اپیل پر ووٹ نہ ڈال کر ثابت کردیا کہ اپوزیشن اب ووٹ کو ترسے گی۔ جو اپوزیشن ووٹروں کو گھروں سے نہ نکال سکی وہ احتجاج کیلئے عوام کو کیسے نکالے گی۔ انہوں نے احتجاج پر نکلی ہوئی اپوزیشن جماعتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن سے عوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی احتجاج کی سیاست میں آخری کیل ہے، اپوزیشن اب بھی ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آجائے۔

بچوں کی خاطر ٹیکسی چلائی مگر بچے ہی مجھے اکیلا چھوڑ گئے جانیے ایسی ماں کی کہانی

پریانتھا کمارا کے تابوت پر کیا لکھا گیا ہے؟ اینکر پرسن اجمل جامی نے ایسا سوال اٹھا دیا کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک جائیں

FOLLOW US