لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں واضح اکثریت سے میدان مار لیا ہے ۔ حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا جس کے باعث ن لیگ کو عام انتخابات 2018 سے 42 ہزار 867 ووٹ کم ملے ہیں۔ این اے 133 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے 46 ہزار 811 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور اپنے مخالف امیدوار کو 14 ہزار 498 ووٹوں کی لیڈ سے شکست دی۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے امیدوار چوہدری اسلم گل 32 ہزار 313 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ یہ نشست مسلم لیگ ن لاہور کے سابق صدر پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ انہوں نے سنہ 2018 کے عام انتخابات میں 89 ہزار 678 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔ یہاں عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز چوہدری نے 77 ہزار 231 ووٹ لیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔
عام انتخابات میں بھی اس حلقے سے چوہدری اسلم گل ہی پی پی پی کے امیدوار تھے، انہوں نے اس وقت صرف پانچ ہزار 585 ووٹ لیے اور چوتھے نمبر پر رہے تھے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کا کوئی امیدوار میدان میں موجود نہیں تھا۔ تحریک انصاف کے جمشید چیمہ اور ان کی کورنگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی اس بنا پر مسترد کردیے گئے تھے کہ ان کے تجویز اور تائید کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہیں تھا۔
گورنر پنجاب چودھری سرور کو لندن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا مہنگا پڑ گیا، بھار جرمانہ عائد