Monday November 25, 2024

سالکوٹ واقعہ انتہائی شرمناک۔آرمی چیف بھی میدان میں آگئے، سول انتظامیہ کو بڑی یقین دہانی کرادی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کاقتل قابل مذمت اورشرمناک ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایسےماورائےعدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں۔ گھناؤنےجرم کےمرتکب افرادکوکیفرکردارتک پہنچانےکیلئےہرممکن مددفراہم کی جائے گی۔ خیال رہے کہ لیدر فیکٹری کے سری لنکن منیجر پرانتھا کمارکو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کر کے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے۔ اس کے بعد ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے لاش کو نذر آتش کردیا۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کے مطابق سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیج کے ذریعے واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرکے اب تک 50 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کی 48 گھنٹوں میں انکوائری مکمل کی جائے گی اور اگر پولیس کی غفلت ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگے ہوئے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سیالکوٹ واقعہ ، اہم حکومتی شخصیت نے سری لنکا سے معافی مانگ لی

سیالکوٹ واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار، یہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ریحام خان کا الیکشن لڑنے کا عندیہ ، کس جماعت کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے میں دلچسپی ہے؟ کھل کر بتا دیا

FOLLOW US