Sunday November 24, 2024

ماں میں فوج میں جاؤں گا مگر کینسر نے بستر پر پہنچا دیا، علاج کے لیے پیسے جوڑتا باپ موت سے جا ملا، دکھی ماں کی ایسی داستان جس نے سب کو رُلا دیا

انسان کو اللہ نے بہت سخت جان بنایا ہے مگر اس کے باوجود کچھ قریبی لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو تکلیف میں دیکھ کر سخت سے سخت جان انسان کو بھی توڑ کر رکھ دیتا ہے۔ اکلوتی اولاد کو تکلیف میں دیکھ کر ماں باپ یہی چاہتے ہیں کہ خود کو بیچ کر بھی اولاد کی تکلیف کو دور کر دیں- ایسی ہی ایک دکھ بھری داستان ہیومن آف بمبئی کے سوشل میڈیا پیج سے ایک ماں نے شئیر کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ پرساد اس کا اکلوتا بیٹا ہے ۔ چار سال کی عمر میں ایک دن اس نے اپنی ماں باپ سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بڑا ہو کر فوج میں جانا چاہتا ہے- پرساد کی اس خواہش کو اس کے والد نے جب سنا تو وہ بہت خوش ہوئے کیوں کہ یہ ان کی اپنی بھی بچپن کی خواہش تھی جو معاشی مسائل کے سبب ادھوری رہ گئی تھی مگر انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بیٹے کی اس خواہش کو ادھورا نہ رہنے دیں گے- انہوں نے پرساد کا داخلہ ایک فوجی اسکول میں ابتدا ہی سے کروا دیا اس اسکول میں تعلیم حالانکہ ان کے حساب سے بہت مہنگی تھی- مگر پرساد کے مزدور باپ نے اس کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے پہلے سے بھی زيادہ مزدوری اور محنت کرنی شروع کر دی-

موٹر وے پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر ، اہم اعلان سامنے آگیا ، ہنگامی ہدایات بھی جاری

پرساد کو بھی اپنے والد کی اس محنت کا احساس تھا اس وجہ سے وہ نہ صرف نصابی سرگرمویں میں اول پوزیشن لیتا تھا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا- سب کچھ ٹھیک تھا مگر پرساد کی سترہویں سالگرہ کے بعد آٹھ مہینے قبل سے پرساد کی طبعیت کچھ خراب رہنے لگی اسکول سے واپسی کے بعد کبھی سر درد کی شکایت کرتا اور کبھی تھکن کے سبب بے حال نظر آتا- اس کے بعد اس کو مستقل بخار رہنے لگا جو کسی بھی صورت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا- جس کے بعد جب مکمل چیک اپ کروایا گیا تو پرساد کے والدین کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ پرساد ایک ایسے خطرناک مرض کا شکار ہے جو کہ وقت کے ساتھ علاج نہ ہونے کی صورت میں کینسر میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے-
والدین کے لیے یہ خبر کسی سانحہ سے کم نہ تھی اس کے ساتھ اس مرض کا مہنگا علاج ایک اور مسئلہ تھی اس کے ایک وقت کے انجکشن کی قیمت چھ ہزار تھی- جس کو پورا کرنے کے لیے اس کے والد نے ایکسٹرا شفٹ میں کام کرنا شروع کر دیا- گزشتہ ہفتے پرساد کے والد نے فیصلہ کیا کہ گاؤں میں جو ان کی تھوڑی بہت جائیداد ہے اس کو فروخت کر کے کچھ پیسوں کا انتظام کر لیں جس کے لیے وہ گاؤں چلے گئے- مگر تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا رات میں ایک آنے والی فون کال نے ان کو یہ بری خبر سنائی کہ پرساد کے والد کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور اس کی وجہ سے ان کی جان چلی گئی ہے-

نیٹ فلکس کی سب سے مشہور سیریز ’ منی ہائسٹ ‘ کے سیزن 5 کا دوسرا حصہ آج کس وقت ریلیز کیا جائے گا ؟ وقت کا اعلان ہو گیا

پرساد کے والد کی موت نے ان کی ساری امیدوں کو توڑ کر رکھ دیا پرساد کی حالت بھی اپنے والد کی جدائی میں بہت خراب ہے- اس کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے علاج کے لیے مزید پچیس لاکھ کی ضرورت ہے- شوہر کی موت کے بعد پرساد کی ماں اپنے اکلوتے جوان بیٹے کو نہیں کھونا چاہتی ہیں اس وجہ سے انہوں نے سب سے اپیل کی کہ ان کے بچے کی جان بچانے کے لیے اس کی مدد کریں تاکہ وہ اپنے جواں بیٹے کی جان بچا کر اس کو آرمی میں بھیج کر اس کے والد کے خواب کو پورا کر سکیں-

میرے ساتھ فلیٹ میں یہ شرم ناک کام زبردستی ہو رہا ہے ؟ ایان علی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

FOLLOW US