Monday November 25, 2024

شاہین آفریدی کے پاس ایسا اعزاز حاصل کرنیکا موقع آگیا جو وسیم اکرم کے پاس بھی نہیں

لاہور : قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کے پاس ایسا اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع آگیا ہے جو لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کے پاس بھی نہیں ہے ۔ شاہین شاہ آفریدی اگر بنگلہ دیش کے خلاف ہفتے سے شیڈول ڈھاکہ ٹیسٹ میں 6 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے تو وہ کیلنڈر ایئر میں 50 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی فاسٹ بائولر بن جائیں گے ۔ 21 سالہ شاہین آفریدی رواں سال اب تک 8 ٹیسٹ میچز میں 17.45 کی اوسط سے 44 وکٹیں لے چکے ہیں،انہوں نے اب تک اننگز میں 3 مرتبہ 5 یا اس سے زیادہ اور ایک مرتبہ میچ میں 10 یا اس سے زیادہ شکار کررکھے ہیں ۔ وسیم اکرم کی بہترین کارکردگی 1990ء میں سامنے آئے تھی جب انہوں نے 8 میچز میں 16.20 کی اوسط سے 48 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

مریم نواز کی نئی آڈیو تھرتھلی مچا دے گی ، شہباز گل کا دعویٰ

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کے بعد حسن ابدال ایکسپریس وے کی تعمیر میں چار ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پاکستان کے لیے سابق کپتان عمران خان 1982ء میں 9 ٹیسٹ میچز میں 13.29 کی اوسط سے 62 وکٹیں حاصل کی تھیں ،انہوں نے کیلنڈر ایئر میں اننگز میں 5 مرتبہ 5 اور میچ میں 2 مرتبہ 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ سابق کپتان وقار یونس نے 1993ء میں صرف 7 میچز میں 15.23 کی اوسط سے 55 وکٹیں حاصل کیں ، انہوں نے کیلنڈر ایئر میں 6 مرتبہ اننگز میں 5یا اس سے زیادہ اور ایک مرتبہ میچ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ۔ قومی ٹیم کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے 2002ء میں 11 میچز میں 24.47 کی اوسط سے 51 شکار کیے تھے، انہوں نے اس سال اننگز میں 2 مرتبہ 5 یا اس سے زیادہ اور ایک مرتبہ میچ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں اپنے نام کیں ۔ قومی ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل نے 2011ء میں 8 ٹیسٹ میچز میں 23.86 کی اوسط سے 50 شکار کیے، انہوں نے 3 مرتبہ اننگز میں 5 یا اس سے زیادہ اور 1 مرتبہ میچ میں 10 یا اس سے زیادہ شکار کیے ۔

شاہ رخ کے بیٹے کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ بھارتی وزیراعلیٰ نے بڑا انکشاف کردیا

FOLLOW US