Sunday January 19, 2025

مریم نواز کی نئی آڈیو تھرتھلی مچا دے گی ، شہباز گل کا دعویٰ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی آج کی پریس کانفرنس مریم نواز کی نئی آڈیو کی وجہ سے ہے۔شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز کی نئی آڈیو سے پھر تھرتھلی مچ جانی ہے اسی لیے شاہد خاقان مہنگائی پر بات کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ’پانچ چوہے گھر سے نکلے ، کرنے چلے شکار‘ ، اب ایک چوہا بچ گیا ہے، مہنگائی پر بات کرنے سے پہلے شاہد خاقان عباسی سسٹم کو سمجھ لیں ۔فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور شاہد خاقان عباسی اپنے دور میں سسٹم بہتر رکھتے تو آج مہنگائی نہ ہوتی ، الیکشن کمیشن درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ، اگلے انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے۔

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کے بعد حسن ابدال ایکسپریس وے کی تعمیر میں چار ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

یااللہ خیر 14دسمبر کو پوری دنیا تاریکی میں کیوں ڈوب جائے گی، کیاہونے والاہے،بڑی خبرآگئی

شاہ رخ کے بیٹے کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ بھارتی وزیراعلیٰ نے بڑا انکشاف کردیا

FOLLOW US