لاہور: شیخوپورہ میں ایم 2 کالاشاہ کا کو پر دھند کے باعث 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ ایف ڈبلیو او ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق 10 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو مرید کے منتقل کر دیا گیا ۔ حادثے کے بعد موٹروے پر گاڑیوں کی لائن لگ گئی جب کہ سڑک بلاک ہونے سے ریسکیو کی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ موٹروے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔یہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث لاہور سے ملتان آنے والی موٹروے ایم تھری کو جڑانوالہ تک اور پشاور سے اسلام آباد آنے والی موٹروے کو رشکئی تک بند کر دیا گیا تھا۔
کپتان بابرا عظم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کا کر یڈٹ کسے دیا ؟ جانئے
این اے 133 کا الیکشن ملتوی ؟ الیکشن کمیشن نے ووٹو ں کی خریداری کی ویڈیوز آنے کے بعدبڑاعلان کردیا