لاہور : عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی۔ رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور اس وقت عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے گر کر 75 ڈالر فی بیرل پر موجود ہے۔ قرارداد کے مطابق پاکستان میں ایک ماہ میں دو مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اچانک کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گیس بحران، کن لوگوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ؟ بڑی خبر
امریکی خام تیل چار اشاریہ چھ سات ڈالر سستا ہوکر 74 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا، امریکی خام تیل 73.78 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 4.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور برطانوی خام تیل کی قیمت 78.51 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ جولائی کے بعد ایک دن میں خام تیل میں سب سے زیادہ کمی ہوچکی ہے، یورپ میں کویڈ کے نئی قمسم نے سرمایہ کاروں کو محتاط کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک دن میں امریکی خام تیل 6.05 فیصد سستا ہوگیا، امریکی خام تیل 4.67 ڈالر سستا ہوکر 74 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گیا، امریکی خام تیل 73.78 ڈالر فی بیرل تک گرگیا، بینچ مارک لندن برینٹ آئل 4.44 فیصد سستا ہوگیا، بینچ مارک لندن برینٹ آئل 3.60 ڈالر سستاہوکر 78.60 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی معاشی ماہرین کے مطابق 26 اکتوبر 2021ء کو بینچ مارک لندن برینٹ 86.40 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا تھا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے پاکستان پر درآمدی بل میں کمی ہوگی، خام تیل مسلسل 80 ڈالر سے نیچے رہا تب ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کمی کا امکان ہے
“خان صاحب کو چھوڑنا نہیں، سر توڑنے ہیں” نجم سیٹھی کے تجزیے نے ہنگامہ برپا کردیا