فیصل آباد : وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ دو اینکرز کو حکومت کے خلاف ٹویٹس کرنے کے بدلے 50 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی۔
فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ حکومت نے سگریٹ پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگایا ہے تاکہ ہر سگریٹ پر ٹیکس وصول کیا جاسکے۔ انہیں میڈیا سے تعلق رکھنے والے ان کے انتہائی قریبی دوستوں نے بتایا ہے کہ انہیں اس معاملے پر حکومت کے خلاف چند ٹویٹس کرنے کے بدلے 50 لاکھ روپے کی آفر کی گئی۔ ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق یہ پیشکش دو اینکرز کو کی گئی ہے۔ یہ دونوں اینکرز پاکستان کے ٹاپ فائیو چینلز پر پروگرام کرتے ہیں۔ ایک کا پروگرام آٹھ سے نو جب کہ دوسرے اینکر کا پروگرام رات 10 سے 11 بجے چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال میں کون سا ایسا شعبہ ہے جس میں مافیا نہ بن گیا ہو۔ یہاں سگریٹ، چینی، کھاد، سیمنٹ ہر چیز کا تو مافیا بنا ہوا ہے۔ انہوں نے 70 سال میں کوئی چیز سیدھی نہیں چھوڑی اور اب کہتے ہیں کہ عمران خان نے تین سال میں سب ٹھیک کیوں نہیں کیا۔
گاڑی میں بیٹھو، لاہور میں فٹ پاتھ پر کھڑی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان