Saturday November 30, 2024

چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے کھانے کے وقفے پر 4 وکٹوں پر 69 رنز بنالیے

چٹا کانگ : پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش نے کھانےکے وقفے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز سکور کرلیے ہیں ۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے پہلے دن کے پہلے سیشن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنا لیے ہیں۔ بنگلا دیش کی جانب سے شادمان اسلام اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنرز 33 رنز پر پویلین لوٹ گئے، دونوں نے 14، 14 رنز بنائے جب کہ کپتان مومن الحق 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 14 رنز بنائے۔ اس سے قبل بنگلادیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

” میرا پروگرام بند کروانے کیلئے مریم نواز نے 92 نیوز کے دونوں مالکان پر قتل کے مقدمے درج کرائے” رؤف کلاسرا کا تہلکہ خیز دعویٰ

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی ہو گیا 4 روپے پٹرولیم لیوی، ڈیلرز کے منافع کی شرح میں اضافہ

ٹی 20ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کتنے کروڑ افراد نے دیکھا ، نیا ریکارڈ بن گیا ، آئی سی سی نے رپورٹ جاری کر دی

FOLLOW US