Monday November 25, 2024

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی ہو گیا 4 روپے پٹرولیم لیوی، ڈیلرز کے منافع کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد: یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی ہو گیا۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پٹرول مہنگا ہونے کے باوجود نایاب رہا جس کی وجہ پٹرولیم ڈیلرز کی منافع میں اضافے کی ہڑتال تھی۔حکومت نے پچھلی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی نظر آ رہا ہے۔ یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمت بڑھنے کی بنیادی وجوہات فی لٹر پٹرول پر 4 روپے پٹرولیم لیوی، ڈیلرز کے منافع کی شرح میں اضافہ اور پھر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے کا اثر ہوں گی۔مشیر خزانہ شوکت عزیز نے 22 نومبر کو اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات طے پا گئے ہیں۔ پٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانی ہے۔شوکت ترین نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہم اپنے موقف پر کھڑے رہے۔

ٹی 20ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کتنے کروڑ افراد نے دیکھا ، نیا ریکارڈ بن گیا ، آئی سی سی نے رپورٹ جاری کر دی

پٹرولیم لیوی 10 ارب روپے کرنے کا کہا تھا وہ تو ہم نہیں کر سکیں گے۔پٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانی ہے اور پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 30 روپے تک لے کر جانی ہے۔بس اب دیکھنا ہے کہ یکم دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کتنا ہوتا ہے۔دوسری جانب ق پٹرول پمپس کی بندش کی وجہ سے پریشانی کا شکار شہریوں کو خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ حکومت کیساتھ معاملات طےپانے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے فوری بعد ملک بھر کے پٹرول پمپس کھلنا شروع ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈویژن ‏نے فی لیٹر پیٹرول پر مارجن میں99 پیسے اضافے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

سموگ اور دُھند سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ، محکمہ موسمیات نےبارشوں اور برفبار ی کی پیشنگوئی کر دی

ملک بھر میں کون کونسے پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے؟ فہرست جاری کر دی گئی

FOLLOW US