Sunday January 19, 2025

سموگ اور دُھند سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ، محکمہ موسمیات نےبارشوں اور برفبار ی کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد : ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ / ہلکی دھندچھائی رہے گی۔شمالی علاقہ جات میں مطلع ابر آلود رہے گا۔تا ہم بعض مقامات پر شام/رات کے دوران ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا۔ بدھ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09، اسکردو منفی05، استور،گوپس،زیارت منفی03،کالام منفی 02، اننت ناگ، ہنزہ اورگلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

ملک بھر میں کون کونسے پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے؟ فہرست جاری کر دی گئی

پی ٹی آئی نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں میدان خالی چھوڑ دیا

پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9روپے اضافہ ، وفاقی وزیر کےا علان نے عوام کے ہو ش اڑا دیئے،فی لیٹر کتنے کا ملے گا ؟جانیے

FOLLOW US