اسلام آباد: تھانہ شالیمار کے پوش علاقہ ایف ٹین ون کی گلی نمبر 34 میں رہائش پذیر پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق کے بنگلے پر مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکو گھر پر موجود خاتون سینیٹر کے خاوند اور ملازمین کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے،وقوعہ کے وقت خاتون سینیٹر لاہور گئی ہوئی تھیں۔ واقعہ ہفتہ کے روز 20 نومبر 2021 دن تقریبا چار بجے مکان نمبر 213، گلی نمبر 34 سیکٹر ایف ٹین ون اسلام آباد میں پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق واردات کے وقت پانچ مسلح ڈاکوں میں سے تین ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہوئے جبکہ دو ڈاکو گھر کے باہر پہرا دیتے رہے۔واردات کے وقت گھر پر سینیٹر نزہت صادق کے خاوند عامر صادق اور ملازمین موجود تھے۔ ڈاکوں نے تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کیا اور انتہائی اطمینان سے طلائی زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی و دیگر اشیا سمیٹا اور گاڑی میں فرار ہوگئے۔ واردات کے وقت خاتون سینیٹر اور اس کا بیٹا دونوں ہی گھر پر موجود نہ تھے۔ واقعہ کی اطلاع پر سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے تاہم رات گئے تک ملزمان کی گرفتاری میں پولیس کو کوئی کامیابی نہ ہوسکی۔
فواد چوہدری نے فنڈنگ کے الزامات سامنے آنے پر فافن کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کردی
ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کی کمی ہوگئی