Monday November 25, 2024

شادی کو کئی سال ہو گئے ، 2 بچے بھی ہو گئے مگر اب اپنی بیوی کو طلاق دینے والے عامر خان کرینہ کپور کیساتھ کیا کام کرنے جا رہے ہیں ؟ حیران کن خبر

اسلام آباد : بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور عامر خان ایک بار پھر اکٹھے سکرین پر دکھائی دیں گے اور اس بارے میں 41 سالہ اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا تھا کہ فلم تھری ایڈیٹس اور تلاش کے بعد ایک بار پھر عامر خان کیساتھ کام کرنے پر خوشی ہے ، یہ بہت خاص ہوگی اور عامر خان نے اس نئی فلم ” لال سنگھ چڈھا” کے لیے بڑی محنت کی ۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے عامر خان کیساتھ فلم کی تفصیلات شیئرکیں اور بتایا کہ فلم کا سکرپٹ بہت عمدہ ہے اور مجھے امید ہے کہ سکرین پر بھی ہرکسی کو پسندآئے گا۔ کورونا کے دوران فلم کی شوٹنگ کا تجربہ شیئرکرتے ہوئے کرینہ کپور کاکہناتھاکہ وبا کے دوران ہی فلم کے کئی حصے دہلی میں مکمل کیے ، یہ پہلا موقع تھا جب کورونا کے دوران ہی میں سیٹ پر گئی اور تمام حفاظتی تدابیر اپنائیں، اس سے مجھے اعتماد بھی ملا کہ میں جب ہم چند لوگ بھی فلم شوٹ کررہے ہوں تو میں اچھا کرسکتی ہوں، کم لوگوں کیساتھ کام کرنا بہتر ہے کیونکہ اپنے پر زیادہ توجہ دی جاسکتی ہے۔ اداکارہ کاکہناتھاکہ ” یہ اس سے بہتر ہے کہ جب 200 لوگ آپ کے اردگرد ہوں اور ان کی اس وقت ضرورت بھی نہ ہو”۔ رپورٹس کے مطابق لال سنگھ چڈھا کی 2022 ء میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز متوقع ہے ۔

فواد چوہدری نے فنڈنگ کے الزامات سامنے آنے پر فافن کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کردی

ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کی کمی ہوگئی

’نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنا اوربڑابھائی کہنا مہنگا پڑ گیا‘

FOLLOW US