اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کے ووٹوں سے الیکشن میں 20 سے 30 نشستوں کا فرق پڑ سکتا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کوئی نئی چیز نہیں لا رہی، ہر ملک اپنے اوور سیز شہریوں کو ووٹ کا حق دیتا ہے۔ اپوزیشن والے کہتے تھے کہ اوور سیز کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے لیکن وہ خود انہیں یہ حق دیتے نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کا میکنزم بنانا کوئی مشکل کام نہیں ہے لیکن اپوزیشن کو اصل ڈر اس بات کا ہے کہ اوور سیز کی بڑی تعداد تحریک انصاف کی حامی ہے اور ان کے ووٹوں سے 20 سے 30 نشستوں کا فرق پڑ سکتا ہے۔
ایرانی ویمن ٹیم میں گول کیپر مرد یا عورت؟ تنازع کھڑا ہوگیا،تصویر دیکھ کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے
بل پاس ہوگیا لیکن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے مطابق الیکشن کرانے کے پابند نہیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن