Monday November 25, 2024

مریم نواز اورمولانافضل الرحما ن حکومت کے جانے کی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے،صورتحال ان کے بیانات کے برعکس ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر اور مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فیصلہ ساز حکومت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، یہ 5سال پوری کرے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ مریم نواز اورمولانافضل الرحما ن حکومت کے جانے کی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے،صورتحال ان کے بیانات کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مشترکہ اجلاس کی کارروائی غیر معمولی تھی۔
18ویں ترمیم پر مشترکہ تجاویزاوررائے سامنیآئی تھیں۔ عدالتی فیصلوں پر رائے بیان کرنا کم کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ای وی ایم سے متعلق سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ جاسکتی ہے لیکن اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کے بعد معاملے میں عدالتی مداخلت نہیں ہوسکتی۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا 221ووٹ حق میں سامنے آئے ہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کرتی ہے، لیکن ووٹ کا حق دینے کے طریقے پر حکومت کو اپوزیشن کی قیادت سے بات کرنی چاہیے تھی۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن موقف بدلنے میں دیرنہیں کرتی ان کی بات نہیں کروں گا۔ ای وی ایم نے آنا ہی ہے ،بات صرف اعتماد کی ہے۔

“جب میں اس سے تعلق میں تھی تو وہ مجھ پر تشدد کرتا تھا”بالی ووڈ کی سابق پاکستانی اداکارہ سومی علی نے سلمان خان پرسنگین الزام عائد کردیا

روس نے ایک اور ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، امریکہ کیلئے نئی پریشانی

وہ معروف پاکستانی شخصیت جسے کوہ طور کے مقدس مقام پر اذان دینے کی سعادت حاصل ہوئی ،مشکل ترین سفر کی ایمان افروز داستان بھی بیان کردی

FOLLOW US