Monday November 25, 2024

کلبھوشن کوگھربھیجناتھاتوآرڈیننس جاری کردیتے،قانون بنانے کی کیا ضرورت تھی ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز بھارتی جاسوس کوگھربھیجنےکاپروگرام بنایاگیا، کلبھوشن کوگھربھیجناتھاتوآرڈیننس جاری کردیتے، قانون بنانےکی کیاضرورت تھی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ا سٹیٹ بینک سےمتعلق قانون بنایاگیا، حکومت کادعویٰ ہے کہ کامیاب قانون سازی ہوئی، گزشتہ روز ایوان کی کارروائی سب کے سامنے ہے ،حکومت نےقانون سازی کس کیلئےکی؟، الیکشن چوری کرنے والوں پر آرٹیکل 6لگانے کے لیے قانون سازی کی جائے ،ایوان اخلاقی برتری کی بنیادپرچلتےہیں،انتخابی اصلاحات الیکشن چوری کرنےکاطریقہ ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں دنیامیں ناکام ہوچکی ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کوحکومت کےتابع کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، ہم نے سپیکر کوخط لکھا تھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا ،انہوں نے اپنے خط کی نفی خو دکی۔

بریکنگ نیوز! صورتحال تشویشناک ہو گئی،تمام اسکول بند کردیے جائیں

سدھارتھ شکلا سے متعلق سوال پر شہناز گل پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

ای وی ایم مشین ، وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے ہیکرز کو چیلنج کر دیا

FOLLOW US