Monday November 25, 2024

مرحوم باپ کا فرانسیسی کوہ پیما سے معاہدہ پورا کرنے کیلئے ساجد سد پارہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پہنچ گئے، لیکن پھر ان کے ساتھ کیا ہوا؟

کھٹمنڈو : دنیا کی سب بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی مہم کے دوران پاکستانی کوہ پیما ساجد سد پارہ کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں واپس بیس کیمپ منتقل کردیا گیا۔ ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق ساجد سد پارہ 70 سالہ فرانسیسی کوہ پیما مارک بیٹرڈ اور ان کے بیٹوں کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کیلئے نیپال میں موجود ہیں۔ مہم کے دوران ساجد سد پارہ کا ذہنی توازن بگڑ گیا جس پر ان کے ساتھیوں نے انہیں رسیوں سے باندھ کر واپس بیس کیمپ منتقل کیا جہاں ان کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے۔ الپائن کلب کے سیکریٹری کرار حیدری کے مطابق فرانسیسی کوہ پیما کے ساتھ مرحوم علی سد پارہ نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ ان کے رواں برس کے ٹو سر کرنے کی مہم میں انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے ساجد سد پارہ یہ معاہدہ پورا کرنے کیلئے نیپال پہنچے ہیں۔

مجھے بڑا دکھ ہوتا ہے جب اداروں کے سربراہان وزیراعظم کو اپنے باس کے نام سے پکارتے ہیں

شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ لیکن کپتان سرفراز احمد کا کیا بنے گا؟ مالک ندیم عمر نے اعلان کردیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی روک دی گئی

FOLLOW US