کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ میں نے جوانی میں بہت پارٹیاں کیں لیکن اب لائف اسٹائل مختلف ہے۔ کراچی میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ذیابطیس کے مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آگیا جو اچھی علامت نہیں، والدین کو اپنے بچوں کو ذیابطیس سے بچانا ہوگا۔سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ میں 27 سال کی عمر میں ذیابطیس کا مریض بن گیا تھا، اس وقت اتنی معلومات نہیں ہوتی تھیں کہ اس مرض سے کیسے بچا جائے، اب میں نے ایک روٹین بنالی ہے تاکہ صحت برقرار رکھ سکوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ذیابطیس کی وبا غیر صحت مندانہ طرز زندگی کی وجہ سے آئی ہے، ہمیں پاکستان میں شوگر کے مرض سے بچاؤ کے لیے ورزش کی اہمیت اجاگر کرنا ہوگی۔
کیا واقعی نوازشریف مظلوم ہیں ؟ فواد چودھری کے اعتراف نے تہلکہ مچادیا،کیا ہونےجا رہا ہے؟جانیے تفصیل