لاہور: پاکستانیوں کا کرکٹ سے جنون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، اب توانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانیوں کے کرکٹ سے لگاؤ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعتراف کرلیا کہ پاکستانی قوم کرکٹ کو جنون کی حد تک پسند کرتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانیوں کی ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں شاہینوں کو پاکستانیوں کی جانب سے بھرپور سپورٹ ملی۔ویڈیو میں دکھایا ہے کہ میچ میں چھکا ، چوکا لگانے یا مخالف ٹیم کی وکٹ لینے پر گراؤنڈ میں موجود خواتین، بچوں اور مردوں کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا اور میچ پھنسے پرپاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے ہاتھ دعا کیلئے بلند ہو گئے،جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اورپاکستان میں کرکٹ کے میدان آباد ہونے چاہئے ۔ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر اب تو ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، انگلینڈاور نیوزی لینڈکی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے پر تیار ہیں ،مہمان ٹیموں کو کرکٹ سے محبت کرنےوالے پاکستانی بھرپور سپورٹ کریں گے اور مہمانوں کو ریاست کی جانب سے بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ادارے اپنی غلطیوں کی قوم سے معافی مانگیں تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں، مولانا فضل الرحمان
کیا واقعی حسن علی کی بیوی اور بیٹی کو دھمکیاں دی گئی ہیں؟ سامعہ خان نے حقیقت واضح کردی