Monday November 25, 2024

ملکی معیشت اگر بری نہیں تو اچھی بھی نہیں ، مل بیٹھ کر اس پر بات چیت کی ضرورت ہے

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اگر بری نہیں تو اچھی بھی نہیں ہے ،مل بیٹھ کر ملکی معیشت پر بات چیت کی ضرورت ہے ،آرمی چیف نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے تجاویز دی ہیں ،پاک فوج نے پانچ غیر ملکیوں کو بازیاب کرایا ہے، دہشت گردوں نے مغویوں کوبراستہ کرم ایجنسی پاکستان منتقل کیا تھا ، پاکستانی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا ، گزشتہ شام 4بجے ہمارے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کی گئی تھی ،اگر انٹیلی جنس شیئرنگ ہوگی تو دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا ،فوج میں خاص مسلک کے لوگوں کی بھرتیوں کی پابندی نہیں، پاک فوج میں عسیائی ،ہندو اور سکھ بھی ہیں۔

ٹک ٹاکر ہراسگی کیس میں نیا موڑ، عائشہ اکرم نے ملزم کے حق میں بیان دے دیا

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج نے پانچ غیر ملکیوں کو بازیاب کرایا لیا ہے جن میں کینیڈین شہری ان کی بیوی اور تین بچے شامل ہیں ، افغان دہشت گردوں نے 2012میں اس غیر ملکی خاندان کو اغوا کیا تھا ، دہشت گردوں نے مغویوں کوبراستہ کرم ایجنسی پاکستان منتقل کیا تھا ، پاکستان فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا ، کل شام 4بجے ہمارے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ ہوئی ، یہ ایک اچھا آپریشن ہوا ،اگر انٹیلی جنس شیئرنگ ہوگی تو دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ملک میں جوکرنا تھا کر لیا ،آج کے آپریشن کا امریکیوں نے بھی اعتراف کیا ،طالبان کینیڈین خاندان کو افغانستان سے پاکستان منتقل کر رہے تھے۔جنرل آصف غفور نے کہا کہ متعدد ممالک دہشت گردی کا سامنا نہیں کرسکے ،ہماری فوج میں تمام صلاحیت موجود ہے ،فوج میں پابندی نہیں کہ اس میں خاص مسلک کے لوگ رہیں گے ، پاک فوج میں عیسائی ،ہندو اور سکھ بھی ہیں ، ملک کی سیکیورٹی اور معیشت کا گہرا تعلق ہے ،ملکی حالات ٹھیک نہ ہونے پر معیشت متاثر ہوتی ہے ،پاک فوج ملکی سیکیورٹی معاملات کو دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اگر بری نہیں تو اچھی بھی نہیں ہے ،مل بیٹھ کر ملکی معیشت پر بات چیت کی ضرورت ہے ،آرمی چیف نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے تجاویز دی ہیں۔

شدید سردی اور ۔بارشیں کب تک ہوں گی ۔ محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو بری خبر سنا دی

ڈالر کی مسلسل بلند پرواز کے باعث گاڑیوں کی قیمت میں 2 سے 5 لاکھ روپے فی گاڑی اضافہ کردیا ہے

FOLLOW US