Monday November 25, 2024

بھارت کا سفر تمام ہوا۔انڈین ٹیم جیت کر بھی ہار گئی، نیمبیا کو آخری میچ میں 9وکٹوں سے شکست دیدی،ورلڈ کپ کی دوڑ سے بھی باہر

دبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔بھارت اور نمیبیا پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے، ڈیوڈ ویزے 26 اور اسٹیفن بارڈ 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے جڈیجا اور ایشوین نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت نے 133 رنز کا ہدف باآسانی 16 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 56 اور کے ایل راہول نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ سورے کمار یا نے 25 رنز بنائے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کے سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوچکی ہے۔گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا جبکہ گروپ 2 سے پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین 10 نومبر جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

“مجھ سے غلطی ہوگئی، ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں” نعمان نیاز نے ایک بار پھر شعیب اختر سے معذرت کرلی

چینی کی قیمت میں تیزی سے کمی آنا شروع ر یٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں ایک ہی روز میں 25 روپے کی بڑی کمی

“ہم تھکے ہوئے تھے، آئی پی ایل اور ورلڈ کپ میں زیادہ وقفہ ہونا چاہیے تھا” انڈین ہیڈ کوچ روی شاستری نے شکست کی وجہ بتادی

FOLLOW US