اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ جن ممالک سے پاکستان کا موازنہ کیا جا رہا ہے تنخواہیں بھی ان کے برابر دے دیں ، اسٹیٹ بینک میں آئی ایم ایف کا ایجنٹ بٹھایا گیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 500فیصد اضافہ کیا گیا، پیٹرول ،چینی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے،یہ لوگ بیرون ممالک کی مثالیں دیتے ہیں ، امریکہ کی مثالیں دیتے ہیں کہ وہاں بھی مہنگائی ہوئی ہے،امریکہ میں لوگوں کو فی گھنٹہ 15ڈالر معاوضہ ملتا ہے،صحت کارڈ کے نام پر عوام سے مذاق کیا جارہا ہے،عمران خان نے ملک ،معیشت اور تعلیمی نظام کی شکل بگاڑ دی ہے۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ امریکی مہنگائی سے پاکستانی مہنگائی کا کوئی مقابلہ ہی نہیں ۔
’پریشان نہ ہو ممبئی کیلئے ٹکٹ لے لیا ہے‘، بھارت کی شکست پرسوشل میڈیا پر میمز کا طوفان