Monday November 25, 2024

“ن لیگ کی ریلیف پیکج پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف “تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی

لاہور: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نےکہاہےکہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سےخطاب غریب عوام سےہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہے،مسلم لیگ ن کی وزیراعظم عمران خان کےعوام کو دئیے گئے پیکج پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے،دو کروڑ خاندانوں کےلئے120 ارب روپےکی خطیر رقم کے تاریخی پیکج کا اعلان احسن اقدام ہے ،اس سے 13کروڑ پاکستانیوں کو برائے راست فائدہ ہوگا، گھی،آٹا اور دالوں پر 30فیصد سبسڈی ملے گی جو کہ عام آدمی کی سب سے اہم ضروریات زندگی ہیں، وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ریلیف پیکج اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی ، روی شاستری کی چھٹی ،راہول ڈریوڈ کو نیا ہیڈ کوچ بنا دیا گیا

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہاکہ عوام کےٹیکسوں کےپیسےچوری کرکےاربوں پتی بننےوالوں کوعام آدمی کی مشکلات سےکوئی سروکار نہیں ، وزیر اعظم عمران خان کی تین سالہ کارکردگی اپوزیشن کی تیس سالہ کارکردگی پر بھاری ہے، وزیر اعظم عمران خان فخر کے ساتھ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکتے ہیں، جنہوں نے 30سال حکومت کی وہ آج منہ چھپائے پھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءمیں جب اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالیہ ہو چکا تھا،پھر دن رات سخت محنت کر کے ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا،آج کورونا کی عالمگیر وباءکے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائرتاریخ کی بلندترین سطح پر ہیں، پاکستان کے معاشی مسائل کے ذمہ دار شریف برادران اور زرداری ٹولہ ہے ،وزیراعظم عمران خان نے قوم کے سامنے جو حقائق رکھے ہیں وہ حقیقت پسندانہ ہیں ، انشاءاللہ حکومت کے آئندہ دو سال عوامی ترقی اورخوشحالی کے سال ثابت ہونگے ،آج پاکستان اندرونی و بیرونی محاز پر کامیابیوں سے ہمکنار ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی انتھک جدوجہد کا ثمر ہے،کرپٹ مافیاکی سیاست وزیراعظم عمران خان نے دفن کردی ہے۔

پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی تو قرضے کی قسط ملے گی، 16نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں11 روپے 53 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع

وزیراعظم کی جانب سے ریلیف پیکج کے اعلان کے ساتھ ہی گھی اور تیل کی قیمت بڑھ گئی

FOLLOW US