Monday November 25, 2024

جھوٹی نازیبا ویڈیوز کا معاملہ، لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق نے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور: مسلم لیگ ن کی رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب جھوٹی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کرلیا۔ ٹوئٹر پر ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔ یہاں تک کہ ان کی اپنے والد کے ساتھ اس وقت کی تصویروں کو بھی نامناسب انداز میں وائرل کیا جا رہا ہے جب وہ اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے تھے۔ لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ان تمام ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دے دی ہے جنہوں نے ان کی تصویروں پر انتہائی نا مناسب گانے لگائے یا ان سے منسوب جھوٹی ویڈیوز شیئر کیں۔

محمد حفیظ نے فتح پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے نام کردی

ثانیہ عاشق کا کہنا تھا کہ وہ اس نواز شریف کی پیرو کار ہیں جنہوں نے عدالت کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر اپنا کیس اللہ پر چھوڑ دیا تھا، وہ بھی اپنا کیس اللہ کی عدالت میں پیش کرتی ہیں اور امید کرتی ہیں اللہ کے ہاں سے ان پر الزامات لگانے والوں کو جواب ضرور ملے گا۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں کی بنیاد پر دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں لیکن یہ ساری مہم ان کے سیاسی نظریے کو مزید مضبوط بنا رہی ہے، اس کے بعد پارٹی اور اپنی قائد مریم نواز سے ان کی وابستگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ثانیہ عاشق کے خلاف مہم جاری ہے۔ پہلے ان کی اپنے والد کے ساتھ تصاویر کو نامناسب انداز میں پیش کیا گیا اس کے بعد ایک جھوٹی نازیبا ویڈیو کو ان سے منسوب کیا گیا۔

نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت ﷺکا حلف بھی شامل ، پنجاب اسمبلی نے قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے

FOLLOW US