Monday November 25, 2024

فیس بک اور ٹوئٹر کا مقابلہ، ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم باقائدہ لانچ ہونے سے پہلے ہی ہیک ہو گیا

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے فیس بک اور ٹوئٹر کے مقابلے میں اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرایا جا رہا تھا۔ دو روز قبل اس پلیٹ فارم کے لانچ کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا گیا تاہم ڈونلڈٹرمپ کا یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم باضابطہ طور پر لانچ کیے جانے سے پہلے ہی ہیک کر لیا گیا ہے اور اس پر خود ڈونلڈٹرمپ اور مائیک پینس کے نام سے جعلی اکاﺅنٹس بنا دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ’ٹروتھ سوشل‘ کی ’بیٹا سائٹ‘ (Beta site)کی تیاری کے بعد جب ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے اسے لانچ کیے جانے کا اعلان کیا گیا تو اس کے چند گھنٹوں بعد ہی اس بیٹا سائٹ کو ہیک کر لیا گیا۔ کئی ٹیکنالوجی رپورٹرز نے اس سائٹ کو تلاش کر لیا اور اسے کھول کر اس پر جعلی پروفائلز بھی بنا لیں۔ ان میں سے کچھ پروفائلز ڈونلڈٹرمپ اور سابق نائب صدر مائیک پینس کے ناموں سے بنائی گئی ہیں۔

چھٹیوں لے کر پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے متحدہ عرب امارات جانے والے شیخ رشید کو وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر واپس بلا لیا

ٹروتھ سوشل پر ڈونلڈٹرمپ کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بنانے والے صحافی میکائیل تھالین نے بتایا کہ ”اس ویب سائٹ کا پبلک یو آر ایل ہیک ہونے کے فوری بعد آف لائن کر دیا گیا۔“ واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ ان کا یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 2022ءکے آغاز میں لانچ کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

عمران اپنی سیاست بچانے کے لیے اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن

FOLLOW US