Monday November 25, 2024

آئی ایس آئی کا نیا سربراہ کون ہو گا؟ وزیراعظم کی ہونیوالے ڈی جی آئی ایس آئی سے اہم ملاقات ، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلا م آباد : معروف صحافی انصار عباسی نے مقامی اخبار میں شائع رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم سے ملاقات ہوئی۔اس اہم ملاقات کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں ہوا تاہم ایک باخبر ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا بطور نئے ڈی جی آئی ایس تقرری کا نوٹیفیکیشن چند دن میں متوقع ہے۔ذریعے نے توقع ظاہر کی کہ ایسا جمعہ کے روز ہو گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم واحد تھری اسٹار جنرل ہیں جنہوں نے بدھ کے روز وزیراعظم سے ملاقات کی۔ایک ہفتے یا دس دن کے اندر ڈی جی آئی ایس آئی اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جب کہ ملک کی اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے موجودہ سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید بحیثیت کور کمانڈر پشاور اپنے نئے اسائمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔آئی ایس پی آر نے 6 اکتوبر فوج میں اعلیٰ عہدوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا۔

الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری ،26اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں طلب

ان اعلان کردہ عہدوں میں لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری بھی شامل تھی۔ 14 اکتوبر 2021ء کو وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا۔وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔عسکری قیادت سے میرے سے بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی پر ہونے والی قیاس آرائیاں درست نہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں تکنیکی خامی تھی جو دور ہو جائے گی۔ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں، سب کلئیر ہو جائے گا۔آرمی چیف نے بتایا آرمی ایکٹ میں اس بات کی مزید گنجائش نہیں ۔تمام معاملات حل ہو چکے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی نوٹیفیکیشن جلد جاری ہو جائے گا۔

شاہ رخ خان کو مودی کے سامنے نہ جھکنے کی سزا دی جا رہی ہے، آریان خان کیس میں نیا موڑ

عمران خان کی چھٹی۔۔ اگلا وزیراعظم کون ہوگا۔اسد عمر ،پرویز خٹک یا شاہ محمود قریشی۔۔ ایسا دعویٰ جس نے پورے ملک میں ہلچل مچادی

FOLLOW US