لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو غیر ملکی اثاثے ظاہر نہ کرنے پر ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز لاہو ہائیکورٹ نے معطل کر دیے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں ایف بی آر کی جانب سے علی ترین کو غیر ملکی اثاثے ظاہر نہ کرنےپر نوٹسز بھجوانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست میں سیکرٹری ریونیو ڈویژن اور چیئرمین ایف بی آر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے بد نیتی کی بنیاد پر اظہار وجوہ کا نوٹس بھجوایا ہے ۔ عدالت نے ایف بی آر کے بھیجوائے گئے نوٹسز معطل کرتے ہوئے سیکرٹری ریونیو ڈویژن ، چیئرمین ایف بی آر و دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
“میرے بیٹے کی رہائی تک گھر میں یہ چیز نہیں پکے گی” گوری خان نے سٹاف کو حکم دے دیا
“میں نے یا اے آر وائی نے اسحاق ڈار سے معافی نہیں مانگی” ارشد شریف نے واضح کردیا