Monday January 20, 2025

“میں نے یا اے آر وائی نے اسحاق ڈار سے معافی نہیں مانگی” ارشد شریف نے واضح کردیا

اسلام آباد: اینکر پرسن ارشد شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے یا ان کے چینل اے آر وائی نیوز نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کوئی معافی نہیں مانگی۔ اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد شریف نے کہا کہ انہوں نے یا ان کی ٹیم نے اسحاق ڈار سے کوئی معافی نہیں مانگی، اس کے علاوہ اے آر وائی نیوز نے بھی سابق وزیر خزانہ سے معافی نہیں مانگی۔ اس کے علاوہ ارشد شریف کے پروگرام پاور پلے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈار سے موقف لینے کیلئے فون کیا تھا تاہم انہوں نے وقت دینے سے انکار کردیا۔ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ان کے اوپر پیمرا کی پابندی ہے جس کے باعث چینل کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسحاق ڈار نے لندن کی عدالت میں اے آر وائی نیوز کے خلاف کیس جیتا ہے جس پر چینل نے معافی بھی مانگی ہے۔ اسحاق ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ” دی رپورٹرز” اور ” پاور پلے” میں ان کے خلاف نشر ہونے والے الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

فحش فلموں کے کیس میں الزامات، شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا نے اداکارہ شرلین چوپڑا کے خلاف 50 کروڑ کا ہرجانہ کردیا

اینکر پرسن عاصمہ شیرازی اور ڈاکٹر شہباز گل میں سوشل میڈیا پر جھڑپ

جلسے میں لیگی کارکن کی نازیبا حرکت، عظمی بخاری نے تھپڑ دے مارا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

FOLLOW US