Monday January 20, 2025

“میرے بیٹے کی رہائی تک گھر میں یہ چیز نہیں پکے گی” گوری خان نے سٹاف کو حکم دے دیا

ممبئی : بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان نے اپنے سٹاف کو حکم دیا ہے کہ جب تک ان کا بیٹا آریان خان جیل سے رہا نہیں ہو جاتا تب تک گھر میں میٹھا نہیں پکے گا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق آریان خان کو ایک کروز شپ سے 3 اکتوبر کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تاحال ان کی ضمانت نہیں ہوسکی۔ وہ اس وقت جیل میں ہیں اور کل ان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوگی۔ بیٹے کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ خان کی رہائش گاہ “منت” میں افسردگی کا ماحول ہے۔ عمومی طور پر عید اور دیوالی کے موقع پر کئی روز پہلے ہی منت کو سجا دیا جاتا ہے لیکن اس بار دیوالی قریب آنے کے باوجود منت کی ڈیکوریشن نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ نوراتری کے دوران گوری خان نے اپنے بیٹے کی رہائی کیلئے برت (ہندوؤں کا روزہ) بھی رکھا۔

“میں نے یا اے آر وائی نے اسحاق ڈار سے معافی نہیں مانگی” ارشد شریف نے واضح کردیا

انڈیا ٹوڈے کے مطابق گوری خان نے اپنے گھر کے سٹاف کو حکم دیا ہے کہ گھر میں اس وقت تک کوئی بھی میٹھی چیز نہیں پکے گی جب تک ان کا بیٹا آریان خان جیل سے باہر نہیں آجاتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بار دوپہر کے کھانے کے دوران گھر میں کھیر بنائی جا رہی تھی، گوری خان نے جب یہ دیکھا تو سٹاف کو فوری طور پر منع کردیا۔

فحش فلموں کے کیس میں الزامات، شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا نے اداکارہ شرلین چوپڑا کے خلاف 50 کروڑ کا ہرجانہ کردیا

اینکر پرسن عاصمہ شیرازی اور ڈاکٹر شہباز گل میں سوشل میڈیا پر جھڑپ

FOLLOW US