Monday November 25, 2024

لاہور کی فضا انتہائی خطرناک ہوگئی پنجاب کا دارالحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگی

لاہور: لاہور کی فضا انتہائی خطرناک ہوگئی، پنجاب کا دارالحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق گزشتہ روز لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز رہی۔ایئر کوالٹی انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے آلودہ شہروں میں ممبئی دوسرے اور نئی دہلی تیسرے نمبر پر موجود رہے۔ائیر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

شراب میں مچھلی ڈال دیں تو وہ جائز ہوجاتی ہے جے یو آئی کے مولانا صلاح الدین ایوبی کا دعویٰ

فضائی آلودگی کی اس خطرناک صورتحال کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے دفعہ144نافذ کی جا چکی ہے۔ صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے ، جس کے تحت فصلوں کی باقیات ‘ ٹائر اور ربڑ کی مصنوعات جلانے پر پابندی ہوگی ، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسموگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں جن کے تحت فضاء کو اسموگ سے بچانے کیلئے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بھی بند رکھا جائے گا۔ صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ اس لیے کیا گیا کیوں کہ رواں برس بھی لاہور سمیت صوبہ پنجاب میں میں اسموگ پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرنمنٹل کمیشن متحرک ہو گیا اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، چئیرمین کمیشن علی اکبر نے اسموگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کا حکم جاری کیا ، فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، فضائی آلودگی کا سبب بننے والے صنعتی یونٹس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

عمران خان کو بھاگنے نہیں دینگے، پی ٹی آئی کے 30 سے 40 لوگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کو تیار ہیں،لیگی رہنما

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔ افسوسناک خبر آگئی

FOLLOW US