کنگسٹن: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے بلے باز کرس گیل کا کہنا ہے کہ ان کے دل میں لیجنڈری فاسٹ باؤلر کرٹلی امبروز کیلئے کوئی عزت نہیں ہے۔ کرس گیل کایہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کرٹلی امبروز نے کہا تھا کہ کرس گیل کو ورلڈ کپ کی ٹیم میں خود کار طریقے سے شامل نہیں کیا جانا چاہیے۔ ایک ریڈیو پروگرام کو دیے گئے انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ جب وہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے تو ان کے دل میں کرٹلی امبروز کیلئے عزت تھی لیکن اب یہ ختم ہوچکی ہے۔ اگر لیجنڈری کھلاڑی ویسٹ انڈین ٹیم کے بارے میں منفی تبصرے کرنے سے باز نہیں آئیں گے تو وہ اس بات کو جان لیں کہ یونیورس بوس (کرس گیل) ان کے منہ پر ان کی کلاس لے سکتا ہے۔
بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہونے جا رہا ہے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبرسنا دی
واضح رہے کہ کرس گیل نے گزشتہ دنوں انڈین پریمیئر لیگ صرف اس لیے چھوڑ دی تھی کیونکہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں کرنا چاہتے تھے۔ کرس گیل اگرچہ 2012 اور 2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کا حصہ تھے لیکن رواں برس ان کی ٹی 20 کرکٹ میں کارکردگی اتنی متاثر کن نہیں رہی۔ وہ سنہ 2021 میں اب تک 16 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 17.46 کی اوسط سے 227 رنز بنائے ہیں ۔
اگلے سال سے ملک بھر میں صرف وزارت سائنس سے منظور شدہ معیاری پنکھے فروخت ہو سکیں گے