Monday November 25, 2024

تیز ترین 7 ہزار ٹی ٹونٹی رنز، بابراعظم نے کرس گیل اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

راولپنڈی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز رفتاری سے 7000 رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ بابراعظم نے کرس گیل کا تیز رفتاری سے 7000 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا۔ انہوں نے یہ اعزاز 187 اننگز میں حاصل کیا ۔ کرس گیل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 11 اپریل 2015ء کو تیز ترین 7 ہزار رنز 192 اننگز میں بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اب تک کوئی نہیں توڑ سکا تھا ۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 212 اننگز میں 7000 رنز مکمل کرکے تیسرے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ 222 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کرکے چوتھے ، آسٹریلیا ہی کے ڈیوڈ وارنر 223 اننگز میں 7000 رنز مکمل کرکے 5 ویں، جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 225 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرکے چھٹے،

پاناماہ کے بعد پنڈورا لیکس کا دھماکہ۔۔وزیراعظم عمران خان کا نام ہے یا نہیں۔؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 235 اننگز میں 7000 مکمل کرکے 7 ویں، سابق آسٹریلیا بلے باز بریڈ ہوج 243 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرکے 8 ویں ، سابق جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈیویلیئرز 245 اننگز میں 7000 رنز مکمل کرکے 9 ویں جب کہ بھارت کے شیکھر دھون 246 اننگز میں 7000 رنز بنا کر اس فہرست میں 10 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ عالمی کرکٹ میں بابراعظم تیز رفتاری سے 3000، 4000 اور 6000 رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ ایشیائی بلے بازوں میں ان کا شمار تیز رفتاری سے 1000 اور 2000 رنز بنانے والے بلے بازوں میں ہوتا ہے۔

25 لاکھ تو صرف تنخواہ ہی ہے ۔۔ جانیے ان مشہور شخصیات کی تنخواہوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

ویڈیو سکینڈل،اگر کرمنل ایکٹ ہے تو محمد زبیر کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئیے

FOLLOW US