کراچی : کامیڈی کنگ عمر شریف کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ ان کے والد عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں دفن ہونا چاہتے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف کے صاحبزادے نے کہا کہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی جائے، اس سلسلے میں سندھ حکومت سے درخواست کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد دنیا بھر سے مداحوں کی کالز موصول ہو رہی ہیں، سب سے اپیل ہے کہ مغفرت کیلئے دعا کریں۔ عمر شریف کے صاحبزادے نے بتایا کہ جرمنی سے میت واپس لانے کے انتظامات ہو رہے ہیں ، جیسے ہی میت پاکستان پہنچ جائے گی تو نماز جنازہ کا اعلان کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ عمر شریف دل کے عارضے کا علاج کروانے کیلئے ایئر ایمبولینس میں امریکہ گئے تھے تاہم راستے میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں جرمنی میں رکنا پڑا۔ آج (ہفتہ کو) وہ جرمنی کے ایک ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
جرمنی کے نیورمبرگ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا