Monday November 25, 2024

جب غیر ملکی افواج کو نکالنا تھا تو تب پاکستان بہترین ملک تھا، جب انہیں فلائٹ نہیں ملتی تو پھر پی آئی اے بہترین ائیرلائن بن جاتی ہے: شعیب اختر

راولپنڈی : جب غیر ملکی افواج کو نکالنا تھا تو تب پاکستان بہترین ملک تھا، جب انہیں فلائٹ نہیں ملتی تو پھر پی آئی اے بہترین ائیرلائن بن جاتی ہے، پاکستان کے دورے سے انکار کرنے والی ٹیموں کو شعیب اختر نے کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر شعیب اختر نے انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہاکہ انگلش ٹیم کی دورہ منسوخی کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھا، یہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اور امریکا کے باہمی تعاون کے ساتھ کیا گیا فیصلہ ہے،یہ طے پاچکا تھاکہ پاکستان کا بیانیہ خراب کرنا ہے اور کردیا ہے، یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

پورا دن موبائل بند رہیں گے۔ حکومت نے ملک بھر میں موبائل سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میری خواہش تھی کہ کاش انگلینڈ پاکستان آجائے اور یہ بیانیہ دے سکیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے لیکن انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ آپ کو فوجی نکالنے ہوتے ہیں تو پاکستان سے زیادہ کوئی اچھا ملک نہیں ہوتا اور جب فلائٹ نہ مل رہی ہو تو پی آئی اے سے زیادہ اچھی فلائٹ نہیں ملتی، جب ضرورت پڑتی ہے تو ہمارا سب اچھا ہوجاتا ہے اور جب ضرورت نہیں رہتی پھر ہمارا سب کچھ برا ہوجاتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مایوس کا اظہار کیا ہے۔

ورلڈکپ میں پہلے صرف بھارت ہمارے نشانے پر تھا، اب نیوزی لینڈ، انگلینڈ بھی نشانے پر آ گئے، تینوں ٹیموں کیخلاف ورلڈکپ میں محاذ جنگ پر اتریں گے: رمیز راجہ

سی پیک کی رفتار بڑھانے کا وقت آ گیا، چینی کمپنیوں نے پاکستان میں 15 ارب ڈالرز کی نئی سرمایہ کاری کیلئے کمر کس لی

FOLLOW US