لاہور: بد فعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے کا چالان سامنے آ گیاپولیس چالان میں عزیزالرحمان سمیت تین بیٹوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ بد فعلی مقدمے کے ٹرائل میں نو افراد بطور گواہ عدالت میں پیش ہوں گے ۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے جس کے مطابق ملزم عزیزالرحمان تین سال تک ہر ہفتے بد فعلی لی کرتا رہا ۔ملزم عزیزالرحمان نے وفاق المدارس میں اثرورسوخ کی بنا پرمتاثرہ طالبعلم کو بد فعلی پر راضی کیا ۔ اس نے کئی بار متاثرہ طالبعلم سے بد فعلی کی ۔ متاثرہ طالبعلم نے ملزم کی ویڈیوز اور کئی آڈیوز بھی ریکارڈ کر لیں ۔ ملزم کے کمرے میں موجود صوفے اور پردے ویڈیو سے مشابہت رکھتے ہیں ۔آڈیو اور ویڈیوز کی بنیاد پر ملزم کو جامعہ منظور اسلامیہ سے فارغ کر دیا گیا ۔
ہمیں لیکچر دینے والے اپنی بیٹیوں کا حال دیکھیں، شہریار آفریدی کا سڑک پر سوتے امریکی شہریوں پر تبصرہ
ملزم عزیز الرحمان کے بیٹوں نے متاثرہ طالبعلم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔تفتیش میں ثابت ہوا ہے کہ ملزم عزیزالرحمان نے مدعی کے ساتھ ب بد فعلی اور جرم کا ارتکاب کیا ۔ مقدمے کے دیگر ملزمان مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی حد تک قصوروار پائے گئے ۔ پولیس نے چالان میں عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف گواہوں کو طلب کر کے ٹرائل شروع کیا جائے ۔
آسام میں مسلمانوں کو دبانے کے لئے وزیر اعلیٰ کی آر ایس ایس سے مدد طلب