Sunday January 19, 2025

ہمیں لیکچر دینے والے اپنی بیٹیوں کا حال دیکھیں، شہریار آفریدی کا سڑک پر سوتے امریکی شہریوں پر تبصرہ

نیویارک : وہ لوگ جو ہمیں لیکچر دیتے ہیں، دیکھیں ان کی بیٹیوں کا کیا حال ہے، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کا نیویارک میں گشت، سڑکوں پر سوتے امریکی شہریوں پر تبصرہ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے امورِکشمیر شہریار آفریدی نے نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی سڑکوں پر گشت کیا اور سڑکوں پر سوتے امریکی شہریوں پر تبصرے سمیت پاکستان میں پناہ گاہیں قائم کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سراہا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہریار آفریدی ٹائمز اسکوائر پر موجود ہیں۔ اس دوران شہریار آفریدی نے خواتین کے سلسلے میں پاکستانی معاشرے اور امریکی معاشرے کا موازنہ کیا اورکہا کہ وہ لوگ جو ہمیں لیکچر دیتے ہیں، دیکھیں ان کی بیٹیوں کا کیا حال ہے؟شہریار آفریدی نے اس موقع پر تمام پاکستانیوں کو متحد ہونے اور اپنےکلچر پر فخرکرنے پر زور دیا ۔

افغانستان میں انسانی بحران کے ذمہ دار امریکا اور اتحادی ممالک ہیں، چین چینی صدر کا بحران کے حل کے لیے 3 نکاتی ایجنڈا پیش

خیال رہےکہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے نیویارک پہنچے ہیں ۔پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ انہیں اسکریننگ کیلئے نیویارک کے جے ایف کے ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے روکا گیا ، ان سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جاتی رہی تاہم نیویارک میں موجود پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ان کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔ تاہم امریکہ میں نیویارک ایئرپورٹ پر تلاشی کی خبروں پر شہر یار آفریدی کا موقف آگیا ہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ نیویارک ایئرپورٹ پر تلاشی کی افواہیں جھوٹی خبریں ہیں ، ایئرپورٹ پر جو وقت لگا وہ روٹین ہے کیوں کہ ہر ملک کے رولز اینڈ ریگولیشن ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ، کشمیر کاز کو اجاگر کرنے آیا ہوں ، میرے مشن سے دشمن عناصر خائف ہیں ، اسی لیے پاکستان دشمن عناصر فیک نیوز پروموٹ کر رہے ہیں لیکن جھوٹی خبروں سے کچھ نہیں ہونا ہے۔

عام سی لڑکی اردن کی شہزادی بن گئیں۔۔ جانیں یہ پاکستانی لڑکی کون تھیں؟ جس کے لیے اردن کا شہزادہ بارات لے آیا

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایک اور تحفہ بجلی و گیس صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد، نوٹی فکیشن جاری

FOLLOW US