Monday May 6, 2024

آسام میں مسلمانوں کو دبانے کے لئے وزیر اعلیٰ کی آر ایس ایس سے مدد طلب

سلچر/ آسام: بھارتی ریاست آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے ریاست میں مسلمانوں کو دبانے کے لئے آر ایس ایس سے مدد طلب کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہیمنتا بسوا سرما ریاست کی بارک وادی کے دوروزہ دورے پر سلچر کے ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی سب سے پہلے علاقے میں آر ایس ایس کے ضلعی ہیڈکوارٹر پر گئے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آر ایس ایس قیادت کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے انہیں کہاکہ آسام ایک اور کشمیر بننے والا ہے جہاں مسلمانوںکی طرف سے جارحیت کی وجہ سے ہندو خطرے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے چائے اگانے والے علاقے اور دور دراز سرحدی علاقوں میں رہنے والے ہندو بڑے پیمانے پر جارحیت کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہیں۔

افغانستان میں انسانی بحران کے ذمہ دار امریکا اور اتحادی ممالک ہیں، چین چینی صدر کا بحران کے حل کے لیے 3 نکاتی ایجنڈا پیش

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیمنتا بسوا سرما نے کہاکہ میں آر ایس ایس کے کارکنوں پر ان علاقوں میں جانے اور اداروں کو خطرے سے بچانے کے لئے ہندوئوںکو مضبوط کرنے پر زور دیتا ہوں۔وزیر اعلیٰ نے کہا’’آپ ایسا کر سکتے ہیں کیونکہ آپ کے دور دراز علاقوں میں نچلی سطح پر تنظیمی ڈھانچہ اور مضبوط رابطے ہیں۔ میںآر ایس ایس سے اس سلسلے میں حکومت کی مدد کرنے کی درخواست کرتا ہوں‘‘۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ریاست میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے مخالف لوگ موجود ہیں، تاہم چیزیں تبدیل ہونا شروع ہوئی ہیں۔ ہم انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سی اے اے اور این آر سی آسام اور آسامی عوام کے مفادات کے خلاف نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ حال ہی میں ملاقات کرنے والے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ بنگالی ہندو کبھی آسامیوں کے لئے خطرہ نہیں تھے۔

عام سی لڑکی اردن کی شہزادی بن گئیں۔۔ جانیں یہ پاکستانی لڑکی کون تھیں؟ جس کے لیے اردن کا شہزادہ بارات لے آیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، وفاقی وزیر علی زیدی نے اعداد و شمار کے ساتھ نئی منطق پیش کردی

FOLLOW US