Monday November 25, 2024

لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے جامعہ حفصہ کے منتظمین اور لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف پولیس کو دھمکیاں دینے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، لوگوں کو اکسانے اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکار جامعہ حفصہ سے امارت اسلامی کا پرچم اتروانے کیلئے پہنچے تھے جہاں انہیں مولانا عبدالعزیز نے دھکمیاں دیں۔مولانا عبدالعزیز نے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو دھمکیاں دی تھیں کہ اس نوکری پر لعنت بھیجو، طالبان آئیں گے، پاکستان کے طالبان آپ کا حشر کردیں گے جس کے بعد اب پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیزکےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ العربیہ کے مطابق لال مسجد سے متصل جامعہ حفصہ پر طالبان کا پرچم لہرا دیا گیا۔

پاکستان کو خطرے کی تفصیل نہ بتائی اور نہ بتائیں گے: چیف ایگزیکٹیو دورے کی منسوخی کی وجہ سے پی سی بی کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے

جامعہ حفصہ کے منتظمین اور مولانا عبدالعزیز کے خلاف پولیس کو دھمکیاں دینے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، لوگوں کو اکسانے اور خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بعدازاں پولیس نے جامعہ حفصہ پر لہرایا گیا امارتِ اسلامی کا جھنڈا بھی اتروایا۔ پولیس کے مطابق مولانا عبدالعزیز کا نام پہلے ہی سے شیڈول فور میں ہے۔

News Source: DailyPakistan

مفتی تقی عثمانی بلا مقابلہ وفاق المدارس العربیہ کے صدر منتخب

امریکا نے پاکستان کو عمران خان کے ’ AbsolutelyNot ‘ کی سزا دے دی پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے پیچھے بھارت نہیں امریکہ ہے

FOLLOW US