Monday January 20, 2025

مفتی تقی عثمانی بلا مقابلہ وفاق المدارس العربیہ کے صدر منتخب

لاہور: معورف عالم دین مفتی تقی عثمانی بلامقابلہ وفاق المدارس العربیہ کے صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ کامرکزی مجلس انتخابی اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہوا ، جہاں وفاق المدارس العربیہ کے صدر کے لیے مولانا فضل الرحمن نے مفتی تقی عثمانی کا نام تجویز کیا ، جس پر اجلاس کے شرکاء نے کھڑے ہوکر مفتی تقی عثمانی پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں بلامقابلہ وفاق المدارس العربیہ کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کے انتقال سے وفاق المدارس العربیہ کے صدر کی نشست خالی ہوتی تھی ، ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر بھی تھ جو کہ رواں برس 30جون کو وفات پا گئے تھے ، ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر طویل عرصے سے علیل تھے جب کہ ان دنوں کورونا وائرس کے باعث کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے ، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے ،

امریکا نے پاکستان کو عمران خان کے ’ AbsolutelyNot ‘ کی سزا دے دی پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے پیچھے بھارت نہیں امریکہ ہے

مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر 1935ء میں ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں کاکول کے ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے ، وہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر ، مرکزی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان اور جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے رئیس تھے۔ واضح رہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملک کے اکثر دیوبندی مکتب فکر کے دینی مدارس کی نمائندہ تنظیم ہے ، اس کی بنیادی ذمہ داریوں میں دینی مدارس کی حفاظت، رجسٹریشن، ترقی ، نصاب سازی، امتحانات اور ڈگری سے منسلک معاملات ہیں، تنظیم کے سیکٹری جرنل قاری محمد حنیف جا لندھری ہیں ، اس ادارے کی ذمہ داریوں میں مدارس کی رجسڑیشن، نصاب سازی اور تعلیمی نگرانی کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کے لیے امتحانات کا انعقاد اور اسناد جاری کرنے کی ذمہ داری ہے۔

نیوزی لینڈ کے لیے شرمناک لمحہ، دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے بلے باز نے آج پاکستان آنے کا اعلان کردیا

’کسی پولیس افسر کی پرواہ نہ کریں‘ پرویز خٹک کی جلسے میں آتشبازی کی ہدایت کرنیکی ویڈیو وائرل

FOLLOW US