Friday March 29, 2024

امریکا نے پاکستان کو عمران خان کے ’ AbsolutelyNot ‘ کی سزا دے دی پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے پیچھے بھارت نہیں امریکہ ہے

اسلام آباد : گذشتہ روز ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ،اسی حوالے سے سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ گرے لسٹ میں نام بھارت نے نہیں امریکا نے رکوایا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ایف اے ٹی ایف نے صاف بات کہہ دی ہے کہ ساری شرائط پوری کر دیں پھر بھی گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتے۔
یہ انڈیا نے نہیں رکوایا بلکہ امریکا نے رکوایا ہے۔امریکہ اس وقت ہماری دشمنی پر تلا ہوا ہے۔آسٹریلیا اور جاپان ان کے ساتھ ہیں۔وہ چین کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ہم سی پیک میں شامل ہیں۔امریکا اور ہمارے تعلقات کی نوعیت یہ ہے کہ امریکہ نے لیاقت علی خان کو قتل کرا دیا کہ ایران میں ہمارا ساتھ نہیں دیا۔

’کسی پولیس افسر کی پرواہ نہ کریں‘ پرویز خٹک کی جلسے میں آتشبازی کی ہدایت کرنیکی ویڈیو وائرل

جنرل ضیاء الحق کو کرا دیا۔65 کی جنگ جیسے ہی شروع ہوئی،ہمارا اسلحہ، سپنئر پارٹس اور مالی مدد بھی بند کر دی گئی۔ 71 کی جنگ کا تو بندوبست کیا گیا اور ملک ٹوٹ گیا۔اب وہ کہتے ہیں کہ کشمیر کو بھول جاؤ، افغانستان میں ہر حال میں ہماری مدد کرو۔فیٹف صدر نے کہا ہے کہ جن انتہا پسندوں گروپوں کو اقوام متحدہ نے دہشتگرد قرار دیا ہے کہ ان کو سزائیں دلائیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ امریکہ سے ہمارے تعلقات کے دور ہونے کا وقت آ گیا ہے۔یہاں ان کے جو کارندے ہیں ان پر نظر رکھنی چاہئیے۔ واضح رہے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیٹف نے اگلے ریویو تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کا 20جون سے جارئی اجلاس آج جمعے کے روز اختتام پذیر ہوا جس میں پاکستان کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کیا۔پاکستان کو جون 2018ء میں ایف اے ٹی ایف نے گرے لسٹ میں ڈالا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے گذشتہ کچھ عرصے میں کئی قانون متعارف کروائے ہیں۔ فیٹف نے کہا کہ پاکستان فی الحال گرے لسٹ میں ہی رہے گا۔پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشتگردی میں کافی پیش رفت کی۔ 27 میں سے تین اہداف پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

نیوزی لینڈ کے پاس کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، شیخ رشید

شہباز شریف کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی پیش رفت نجی بینک کے وائس صدر اور ہیڈ آفس کمپلائنس عاصم سوری گرفتار

FOLLOW US