Monday November 25, 2024

“نیوزی لینڈ دورہ منسوخ ہونے پر بھارت کا بغلیں بجانا تو ٹھیک لیکن ن لیگ کی خوشی سمجھ سے بالا تر ہےسردار تنویر الیاس نے سوال اٹھا دیا

اسلام آباد:حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)آزادکشمیرکےصدراورسینئر ریاستی وزیرسردار تنویر الیاس خان نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخی کو ملک دشمنوں کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر ہندوستان کی جانب سےبغلیں بجانےکی سمجھ تو آتی ہے لیکن جس طرح ن لیگی قائدین خوشیاں منا رہے ہیں یہ سمجھ سے بالا تر ہے،حکومت کی مخالفت میں ملک دشمنی پر مبنی رویہ قابل مذمت ہی نہیں بلکہ قابل تشویش ہے،وزیراعظم عمران خان پاکستان کے لئے اللہ کی رحمت ہیں،عمران خان اس ملک اور اس قوم کے ساتھ کمٹڈ ہیں ،عمران خان آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کوئی کمپرومائزنہیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے افغان حکومت میں اپوزیشن کی شمولیت کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کردئیے

اسلام آباد میں گورننگ باڈی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزادکشمیر کے ہمراہ مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےسردارتنویرالیاس خان کا کہنا تھاکہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں اوروزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی کےنتیجے میں پاکستان میں مثالی امن قائم ہو چکا ہے،ملک دشمن قوتیں دن رات پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں رچا رہی ہیں لیکن پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی ادارے دشمن کے ہر ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں ،پوری پاکستانی قوم بھی اپنی بہادر افواج اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،ایسے میں ن لیگی قائدین کی جانب سے پاکستان دشمنوں کی زبان بولنا اور ملک کے خلاف شر انگیز پراپیگنڈہ کرنا افسوسناک ہی نہیں بلکہ شرمناک ہے،قوم دیکھ رہی ہے کہ ملکی اپوزیشن کس ایجنڈے کو لے کر بیان بازی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی قیادت کی بیان بازی کو سامنے رکھتے ہوئے قوم جان چکی ہے کہ ن لیگ کی جانب سے سامنے آنے والا بیانیہ جھوٹ اور مکاری کی بنیاد پر ہوتا ہے،ن لیگ سیاسی طور پر یتیم ہوچکی ہے،حاسدین عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، نسل درنسل اقتدار پر قابض رہنے والے اپنے منفی مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔سینئر وزیر ریاست جموں و کشمیر نے کہا کہ وزیراعظم ملک کی عزت و وقار اور خوداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے جبکہ ن لیگ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے میں کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ۔

پاکستان کے جے ایف17 تھنڈر طیاروں کی دنیا بھر میں دھوم، ایک اور ملک نے خریدنے کی خواہش کر دی

سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے ساتھ جو درندگی کی گئی اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ،یہ ملک مشیت الٰہی ہے اور یہ دنیا میں قائم رہنے کے لئے بنا ہے، میں نے اپنی 34 سالہ سعودی لائف میں ہم ترستے رہے کہ کوئی پاکستان کا نعرہ لگائے،میں اللہ کو گواہ کرکے کہتا ہوں کہ عمران خان کے آنے کے بعد میں مدینہ کے محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے باہر آیا تو سعودی نے مجھے شکل سے پہچانا کہ یہ پاکستانی ہے تو اُس نے نعرہ لگایا “پاکستان زندہ باد ،عمران خان زندہ باد “کریڈبیلٹی اور کمٹمنٹ لیڈر شپ سے ہوتی ہے،عمران خان اس ملک اور اس قوم کے ساتھ کمٹڈ ہیں ،جس ڈائریکشن پر پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے وہ آپ آئندہ آنے والے سالوں میں آپ دیکھیں گے،جنہوں نے اس ملک کو لوٹا اُنہیں آپ وزارت عظمیٰ دے دیں یا وزارت اعلیٰ دے دیں ،وہ بالکل ٹھیک رہتے ہیں،اقتدار میں ہوتے ہیں تو کئی کئی شادیاں کرتے ہیں،ہر وہ الٹا کام کرتے ہیں جسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی لیکن جیسے ہی اقتدار سے اترتے ہیں اُنہیں دنیا جہان کے عارضے لاحق ہو جاتے ہیں ،اقتدار سے ہٹتے ہی کسی کی کمر سیدھی نہیں ہوتی ،کسی کا پاؤں سیدھا نہیں ،کسی کا دل سیدھا نہیں ،کسی کا جگر خراب ہو جاتا ہے۔

اناللہ واناالیہ راجعون اداکارہ حرامانی کے گھرصف ماتم بچھ گئی

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرعمران خان کےدل کےقریب ہے،اب آپ کو وہ آزاد کشمیر ملے گا جو آپ کےخوابوں کی تعبیرہو گی،تحریک انصاف کی نئی گورننگ باڈی کا یہ آپ سے وعدہ ہے کہ پی ٹی آئی آپ کی توقعات پر پورا اترے گی ،ہم کوشش کریں گے کہ جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں،عمران خان گراس روٹ لیول کو ایمپاورمنٹ کرنے پر یقین رکھتے ہیں،آزاد کشمیر کے لوگوں کو تقریریں کم اور کام زیادہ دیکھنے کو ملے گا ۔

FOLLOW US