Sunday January 19, 2025

وزیراعظم عمران خان نے افغان حکومت میں اپوزیشن کی شمولیت کے لیے طالبان سے مذاکرات شروع کردئیے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے طالبان سے مذاکرات شروع کردئیے ہیں تاکہ اپوزیشن کو بھی افغان حکومت میں شامل کیا جا سکے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ دوشنبہ میں افغانستان کے ہمسا یہ ممالک کے رہنماﺅں سے ملاقاتوں خصوصاً تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے طویل بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گفتگو کے بعد میں نے ایک شمولیتی حکومت کی خاطر تاجک ،ہزارہ اور ازبک برادری کی افغان حکومت میں شمولیت کے لیے طالبان سے مذاکرات کی ابتداءکردی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ 40برس کی لڑائی کے بعد یہ شمولیت ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کی ضامن ہو گی جو محض افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے کے بھی مفاد میں ہے ۔

پاکستان کے جے ایف17 تھنڈر طیاروں کی دنیا بھر میں دھوم، ایک اور ملک نے خریدنے کی خواہش کر دی

اناللہ واناالیہ راجعون اداکارہ حرامانی کے گھرصف ماتم بچھ گئی

پاکستان سے 30 ملین پاؤنڈ وصول کرنے والے براڈ شیٹ نے نیا دعویٰ کردیا

FOLLOW US