لندن : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جہاں سے چلے تھے وہیں واپس آکھڑے ہوئے، نیوزی لینڈ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کے باعث دورہ منسوخ کردیا ہے ، وزیراعظم عمرا ن خان کی یقین دہانی کے باوجود نیوزی لینڈ کی وزیراعظم راضی نہ ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کیلئے یقینا ایک افسوسناک خبر ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچانک سکیورٹی خدشات کو ایشو بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے، جس پر دنیا بھر کے شائقین کرکٹ اور کرکٹ کے کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پراپنے بھرپور تاثرات اور جذبات کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ایک طرف حکومت پاکستان کے وزراء کے ردعمل میں بیانات آئے جبکہ دوسری جانب اپوزیشن رہنماوٴں نے بھی حکومت کی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
’افغانستان میں بد امنی ہوئی تو خطے کے دیگر ممالک متاثر ہو نگے ‘ روسی صدر کا انتباہ
مرکزی نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ کہتا تھا سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا ، لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔ لندن میں قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم وزیراعظم نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے، جس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ ”we are back to square one“ ہم جہاں سے چلے تھے وہی واپس آکھڑے ہوئے ہیں۔ واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز سکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ ہوگئی ہے ۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی خدشات ہیں، اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی۔ وزیراعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری سکیورٹی انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کی سکیورٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔