دوشنبے: وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے کہا کہ آزاد خود مختار فلسطین کی حمایت کرتے ہیں ، مسئلہ کشمیر یواین قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،افغانستان میں موجودہ صورتحال میں عالمی تعاون کی ضرورت ہے،اگرافغانستان کوتنہا چھوڑا گیا تو مختلف بحران ایک ساتھ جنم لیں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ اجلاس کی میزبانی پرتاجکستان صدر کے مشکورہیں،شنگھائی تعاون تنظیم تجارت، سرمایہ کاری، اور روابط کے فروغ کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے،ہمیں خطے میں عالمی چیلنجز کا سامناہے اور ہم نے مل کر ان مسائل سے نمٹنا ہے،خطے پر عالمی حدت اورماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس پر قابو پانے کے لئے ہم نے بہتر ماحول کے فروغ کے لیے شجرکاری مہم شروع کی ہے اور ہم نے ملک کے ہر اس حصے میں پودے لگائے جہاں سبزہ نہیں تھا،ہماری طرف سے کی جانے والیشجرکاری مہم کو دنیا کے مختلف ممالک میں سراہاگیا۔
نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کروا دی
عمران خا ن نے کہا کہپاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا، ہماری معیشت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقصان پہنچا ہے اور پاکستان نے دہشت گرد ی کے خلاف جنگ میں 80ہزارسے زا ئد جانیں قربان کی ہیں،کورونا کی وجہ سے دنیا کو معیشت سمیت مختلف مسائل کاسامنا کرناپڑا،ہم سینٹرل ایشیا کے ممالک کے روابط کے لئے تعاون کو فروغ دیناچاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کے حوالے سے ہمیشہ یکساں موقف رکھا ،افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت آچکی ہے ،افغانستان کو اپنے حال پر چھوڑا نہیں جاسکتا،افغانستان کی حقیقت دنیا کو تسلیم کرنا ہوگی،افغانستان کو انسانی بحرا ن ،خوراک ،بنیادی اشیا اور دیگر چیلنجز کا سامناہے اور افغان پناہ گزینوں کو تحفظ چاہیے ،جس کیلئے دنیا بھر کو آگے آنا ہوگا،عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،افغانستان کوتنہا چھوڑا گیا تو مختلف بحران ایک ساتھ جنم لیں گے۔
بند کرو شعر و شاعری، تاجکستان میں منعقد تقریب میں وزیراعظم عمران خان غصے میں آگئے
محکمہ موسمیات نے آج مختلف شہروں میں بار ش کی پیش گو ئی کردی ہے۔