Monday November 25, 2024

الیکشن کمیشن 2 حکومتی وزیر وں کو نااہل کردے گا نواز شریف کی پی ٹی آئی کے دو اہم رہنماؤں کی نااہلی کی پیشگوئی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن پر عائد کیے جانے والے الزامات کے بعد وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کے سر پر نا اہلی کی تلوار لٹنکے لگی ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے گذشتہ روز لندن میں کچھ لوگوں سے ملاقات کی ہے۔نوازشریف نے کچھ لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان میں آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
ملاقات کرنے والوں میں سے ایک نے سوال کیا کہ بحران کیسے پیدا ہو گا۔جس پر نوازشریف نے بتایا کہ الیکشن کمیشن دو رہنماؤں کو نااہل قرار دے گا۔عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نااہل کر دے گا،اب یہ سوچنے والی بات ہے کہ نوازشریف کو کس نے بتایا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں کو نااہل کر دے گا۔

کرپشن کے خلاف ویڈیو بیان، مہوش حیات نے نیب کے ’اشتہار‘ میں کام کے کتنے پیسے لیے؟

کہا جاتا ہے کہ سعید مہدی (سابق بیوروکریٹ) نوازشریف کے بہت قریبی ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری اور ماہر قانون کنور دلشاد نے کہا کہ وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات پر نااہلی کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کے معاملے میں آئینی بحران پیدا ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سوچ سمجھ کر قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے نتیجے میں ان پر توہین عدالت لگ سکتی ہے اور انہیں نااہلی کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن پر عائد کیے جانے والے الزامات پر وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مسترد کر دیئے اور اعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا بھی فیصلہ کیا ۔

بیرون ملک سے ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے بھیجی گئی رقوم پر ٹیکس ختم

الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈر طلب کیا ہے جب کہ ایوانِ صدر، سینیٹ کمیٹی کی کارروائی اور میڈیا بریفنگ سے متعلق ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ لیکن شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔

مہنگائی کا طوفان، مرغی کا گوشت پھر سے غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گیا

FOLLOW US