Friday April 19, 2024

مہنگائی کا طوفان، مرغی کا گوشت پھر سے غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گیا

لاہور : مہنگائی کا طوفان، مرغی کا گوشت پھر سے غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چند ہفتوں تک 200 روپے کی سطح سے نیچے رہنے والا مرغی کا گوشت اب دوبارہ مہنگا ہو گیا، چند ہی روز میں فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ برائلر گوشت کی فی کلو قیمت نے دوبارہ ٹرپل سینچری مکمل کر لی ہے۔ ملک بھر میں زندہ مرغی کی اوسط قیمت 200 روپے سے تجاوز کر چکی، جبکہ برائلر گوشت کی قیمت بھی 300 روپے فی کلو سے زائد ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں چند روز کے دوران 50 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس سے قبل جولائی کے ماہ میں برائلر گوشت کی قیمت میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

این سی اوسی کا لاہور سمیت 6 اضلاع میں 22 ستمبر تک کورونا بندشیں قائم رکھنے کا فیصلہ

جولائی میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 190روپے، جبکہ زندہ مرغی کی قیمت18روپے کمی سے131روپے فی کلو کی سطح پر آگئی تھی۔ یہ 10 ماہ کے دوران مرغی کے گوشت اور زندہ مرغی دونوں کی کم ترین قیمتیں تھیں۔ جبکہ جولائی سے قبل قیمتوں میں اضافے کا ایسا رجحان دیکھنے میں آیا کہ مرغی کا گوشت غریب تو غریب متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی دور ہو گیا تھا۔ چند ماہ قبل تک برائلر گوشت کی قیمت ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 600 روپے فی کلو کی ہوشربا سطح تک جا پہنچی تھی۔ اب مرغی کا گوشت دوبارہ مہنگا پر عوام شدید پریشان ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز مہنگی سے مہنگی ہوتی جارہی ہے اور مہنگائی کے اس طوفان کو کنٹرول کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اس قدر اضافے کے بعد عوام دوبارہ سے سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئی اور مہنگائی میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتی مہنگائی کو روکا جائے۔

تحریک انصاف کیلئے بڑا سیاسی دھچکا،وزیر دفاع کے بھائی اور رکن اسمبلی لیاقت خٹک کا پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی

FOLLOW US