Sunday January 19, 2025

کرپشن کے خلاف ویڈیو بیان، مہوش حیات نے نیب کے ’اشتہار‘ میں کام کے کتنے پیسے لیے؟

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ’وہ کرپشن کے خلاف کوششوں پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی کاوشوں کو سراہتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ پاکستان کا ہر شہری کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا کرے گا۔ مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اس کا کرپشن سے پاک ہونا بہت ضروری ہے۔‘ ’میں پاکستان کو کرپشن فری بنانے میں قومی احتساب بیورو کی کاوشوں کو نہ صرف سراہتی ہوں بلکہ امید ظاہر کرتی ہوں کہ نیب قانون کے مطابق پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لیے اپنی کاوشوں کو جاری رکھے گا تاکہ ہمارا ملک ترقی کرسکے۔‘

بیرون ملک سے ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے بھیجی گئی رقوم پر ٹیکس ختم

تاہم یہ ویڈیو مہوش حیات کے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر نہیں کی گئی بلکہ بلال پنوں نامی ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی جو خود کو قومی احتساب بیورو کا ایک افسر بتاتے ہیں۔ یہ ویڈیو آخر بنی کیسے؟ اس حوالے سے نیب نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’انہوں نے مہوش حیات سمیت پانچ، چھ سلیبریٹیز سے رابطہ کیا ہے اور ان سے کرپشن کے خلاف لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی درخواست کی ہے۔‘ یہ ویڈیو معروف پاکستانی صحافی سید طلعت حسین نے بھی شیئر کی ہے جس کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے صارف احمد ولید نے لکھا کہ ’مہوش حیات بھی کرپشن کے خلاف نیب کے ہم قدم۔‘

تحریک انصاف کیلئے بڑا سیاسی دھچکا،وزیر دفاع کے بھائی اور رکن اسمبلی لیاقت خٹک کا پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

ذیشان کیانی نامی ایک صارف نے تو مہوش حیات کو نیب کا سربراہ بنانے کی بھی گزارش کردی۔

کچھ صارفین یہ بھی پوچھتے نظر آئے کہ مہوش حیات نے اس ’اشتہار‘ میں کام کرنے کے کتنے پیسے لیے ہیں؟’تمغہ امتیاز‘ کا اعزاز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نہ صرف سیاست میں دلچسپی رکھتی ہیں بلکہ اپنے ایک انٹرویو میں وہ عملی سیاست میں آنے کا اشارہ بھی دے چکی ہیں۔ پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ’وہ سیاست میں آنے کا ارادہ تو رکھتی ہیں لیکن یہ نہیں پتا کہ اپنی جماعت بنائیں گی یا کسی موجودہ جماعت کا حصہ بنیں گی۔‘ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’اگر ایک کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں نہیں بن سکتی؟‘

میو ہسپتال میں نجی ٹارچر سیل میں مریضوں اور لواحقین پر تشدد کا انکشاف

FOLLOW US